وزیر اعظم نوازشریف کی آ مد پر احتجاج کے اعلان پر پو لیس نے سابق ایم این اے چوہدری امجد علی وڑا ئچ کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا

اتوار 15 مارچ 2015 21:16

وزیر اعظم نوازشریف کی آ مد پر احتجاج کے اعلان پر پو لیس نے سابق ایم این ..

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2015ء) وزیر اعظم میا ں نوازشریف کی آ مد کے مو قع پر احتجاج کا اعلان کرنے پر پو لیس نے سابق ایم این اے چوہدری امجد علی وڑا ئچ کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

وا ضح رہے کہ حکومتی ایما ء پر انتظامیہ کی طرف سے اپنے خلاف انتقامی کا رروائیو ں پر سا بق ایم این اے و چیئرمین پا کستان نیشنل مسلم چوہدری امجد علی وڑا ئچ نے وزیر اعظم میا ں نواز شریف کی موٹر وے ایم فور کے افتتا ح کیلئے آ ج 16 مارچ بروز سوموار آ مد کے مو قع پر اپنے ہزاروں کا رکنو ں کے ہمراہ زبردست احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اس سلسلہ میں شہر بھر میں احتجا جی بینرز بھی آ ویزاں کئے گئے تھے جو انتظا میہ نے اُتار لئے ہیں ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری بلال اصغر وڑا ئچ نے مقامی صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت شیخ محمد اکرم ایم این اے کے کہنے پر ہما رے خلاف انتظا میہ اور پولیس کے ذریعے اانتقامی کا رروائیا ں کروا رہی ہے ہما رے ٹر انسپورٹ کے کا روبا ر کو نقصا ن پہنچانے کے علا وہ مختلف شہروں میں ہمارے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے مقدما ت درج کروائے جا رہے ہیں انہو ں نے کہ کارکن ہر صور ت وڑا ئچ ہا ؤس پہنچیں آ ج ہر حال میں احتجاج کیا جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :