برطانوی پولیس کی کارروائی‘ پی آئی اے کی پرواز سے خاتون کو حراست میں لے لیا

اتوار 15 مارچ 2015 19:24

برطانوی پولیس کی کارروائی‘ پی آئی اے کی پرواز سے خاتون کو حراست میں ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2015ء) برطانوی پولیس نے پی آئی اے کی پرواز سے خاتون کو حراست میں لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو لندن سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے برطانوی پولیس نے خاتون کو حراست میں لیا ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی فلائیٹ پی کے سیون ایٹ سکس کی روانگی سے قبل، لندن پولیس نے طیارہ روک لیا اور اس میں سوار مسافر خاتون کو حراست میں لیا گیا۔لندن پولیس کی کارروائی کے دوران پی آئی کے عملے کو معاملے سے آگاہ نہیں کیا گیا اور حراست میں لی گئی خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :