لاہور کے 2 گرجا گھروں پر خودکش حملوں میں 14افراد ہلاک، 65 سے زائد زخمی
اتوار 15 مارچ 2015 16:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ۔2015ء) لاہور کے علاقہ یوحنا آباد میں واقع 2 گرجا گھروں میں خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جب کہ 65 سے زائد زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں واقع کرائسٹ اور کیتھولک گرجا گھروں میں اتوار کی خصوصی عبادات جاری تھیں کہ 2 خودکش حملہ آوروں نے اندر جانے کی کوشش کی تاہم وہاں سیکیورٹی پر مامور افراد نے انہیں روک لیا جس پر انہوں نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔
دھماکوں کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت جنرل اسپتال پہنچایاگیا۔ اسپتال انتظامیہ نے 2 بچوں سمیت 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ 65 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔(جاری ہے)
دھماکے کے بعد علاقے میں شدید اشتعال پھیل گیا، مشتعل افراد نے جائے وقوعہ سے دو مشکوک افراد کو پکڑ لیا تاہم انہوں نے انہیں پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے تتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فیروز پور روڈ پر زندہ جلادیا، جس کے بعد مظاہرین نے میٹرو بس سروس روڈ پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کرکے بس سروس معطل کردی اور بس سروس کے کئی جنگلے توڑ دیئے۔
حکومت نے مظاہرین کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لئے واٹر کینن بھی طلب کرلی۔ وزیراعظم نوازشریف نے لاہور دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی جان و مال کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کئے جائیں اور دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.