دیامراور کوہستان کے درمیان رینجر کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،5اہلکار زخمی

اتوار 15 مارچ 2015 15:03

دیامر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) دیامر اور کوہستان کے درمیان بھاشا کے علاقے میں رینجرز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔حملے میں 5اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دیامر اور کوہستان کے قریب بھاشا کے علاقے میں رات گئے دہشت گردوں نے رینجرز کے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا،حملے میں 5اہلکار زخمی ہوگئے۔رینجرز کی جوابی کاروائی میں حملہ آور فرار ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیاگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ ا?ٓوروں کی تعداد 30سے زائد تھی۔

متعلقہ عنوان :