قومی اسمبلی کا 20 وا ں سیشن آج طلب کر لیا گیا ،

آپریشن ضرب عضب، کراچی آپریشن، اور ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے

اتوار 15 مارچ 2015 13:57

اسلام آباد ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء ) قائم مقام صدر رضا ربانی نے قومی اسمبلی کا 20 واں سیشن آج پیر سہ پہر 4 بجے طلب کر لیایہ سیشن دو ہفتے تک جاری رہے گا قوم اسمبلی کے پارلیمانی کیلنڈر شیڈول کے مطابق سیشن 26 مارچ کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

16 مارچ کو قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت بزنس ھاؤس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں 20 ویں سیشن کی مدت اور ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی اجلاس میں ملک میں امن وامان کی صورتحال، آپریشن ضرب عضب، کراچی آپریشن، اور ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے ۔