اسلام آباد ہائی کورٹ ، رواں ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے 7 بینچ تشکیل

اتوار 15 مارچ 2015 13:22

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں آ ج پیر 16 سے 20 مارچ 2015 تک مقدمات کی سماعت کے لئے 7 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ۔ جن میں دو ڈویژن اور پانچ سنگل بینچ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈویژن بینچ جسٹس نورالحق این قریشی ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہوں گے جبکہ سنگل بنچوں کی سربراہی عدالت عالیہ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی ، جسٹس نور الحق این قریشی ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق کریں گے ۔

علاوہ ازیں جسٹس نورالحق این قریشی کی سربراہی میں عدالت عالیہ کا تین رکنی خصوصی بینچ جمعرات 19 مارچ کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ڈاکٹر سعدیہ طاہر نے دائر کر رکھی ہے ۔ خصوصی بینچ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :