پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلات کا عالمی دن 21مارچ کو منایا جائے گا

اتوار 15 مارچ 2015 13:22

اسلا م آ با د(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلات کا عالمی دن 21مارچ کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد عوام کو ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے جنگلات کی اہمیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے سیمینارز اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کے دوران ماہرین جنگلات کی اہمیت و افادیت اجاگر کریں گے جبکہ جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر ہزاروں نئے درخت بھی لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق دنیا میں ہر سال دو کروڑ درخت چوری کر لیے جاتے ہیں یہ درخت ایندھن کے طور پر گھروں میں استعمال ہوتے ہیں جبکہ دنیا میں جنگلات کی کمی سے سیلاب اور خشک سالی کے خطرات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :