دنیا بھر میں ہر سال 25 ہزار افراد تاوان کے لئے اغوا،

پاکستان میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ 90 کی دہائی کے بعد ہوا ۔ رپورٹ

اتوار 15 مارچ 2015 12:49

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) دنیا بھر میں ہر سال 25 ہزار افراد تاوان کے لئے اغوا کئے جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ 90 کی دہائی کے بعد ہوا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں گزشتہ 5 برسوں میں غیر ملکی افراد کے اغوا میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ 2014 میں غیر ملکی افراد کی تعداد 34 فیصد سے زائد تھی جن کو اغوا کیا گیا جبکہ 66 فیصد مقامی لوگوں کو اغوا کیا گیا ۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دعوی ہے کہ اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ایسے گروہ شامل رہے ہیں جنہیں سیاسی جماعتوں کی آشیرباد حاصل تھی اغواء کی وارداتوں کی کڑیاں سرحد پار افغانستان کے گروہوں سے ملتی ہیں سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے اور اعلی فوجی افسر کے داماد اور سابق وفاقی وزیر سمیت ، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا اغواء شامل ہے جن کے بارے میں تاحال پتہ پتہ نہیں چل سکا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :