سورج گرہن آج بھی توہم پرستی کی علامت،

ہزاروں سال قبل سورج کی پوجا کرنے والے سورج گرہن کو عذاب سمجھ کر انسان کی قربانی دیتے تھے

اتوار 15 مارچ 2015 12:49

سورج گرہن آج بھی توہم پرستی کی علامت،

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) سورج گرہن کو آج بھی توہم پرست عجیب معاملات سے تعبیر کرتے ہیں‘ ہزاروں سال قبل سورج کی پوجا کرنے والے سورج گرہن کو عذاب سمجھ کر انسان کی قربانی دیتے تھے۔

(جاری ہے)

ہندوؤں کے نزدیک سورج گرہن راہو دیوتا سورج کو نگل جاتا ہے۔ بھارت اور پاکستان میں کچھ لوگ بیمار بچوں کا دھڑ ریت میں دبا دیتے ہیں جو طبی لحاظ سے خطرناک ترین اقدام ہے۔