ٹیلر نے زمبابوے کی طرف سے کئی ریکارڈز اپنے قبضے میں کر لئے،

لگاتار دو ورلڈ کپ سنچریاں اور ایک ایڈیشن میں 400 رنزکا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے زمبابوین بلے باز بن گئے

اتوار 15 مارچ 2015 12:28

ٹیلر نے زمبابوے کی طرف سے کئی ریکارڈز اپنے قبضے میں کر لئے،

آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) زمبابوین ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز اور قائم مقام کپتان برینڈن ٹیلر نے رواں ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں شاندار سنچری بنا کر ملک کی طرف سے کیریئر کے آخری میچ کو یادگار بنا دیا، ٹیلر لگاتار دو ورلڈ کپ سنچریاں اور ایک ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں 400 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے زمبابوین بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک ایڈیشن میں زیادہ رنز بنانے کا نیل جونسن کا ریکارڈ توڑ ڈالا، جونسن نے 1999ء کے ورلڈ کپ میں 367 رنز بنائے تھے۔