آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقا کا دورہ کرے گا

اتوار 15 مارچ 2015 12:24

آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقا کا دورہ کرے گا

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2016سے قبل تیاریوں کے لیے اگلے سال جنوبی افریقا کادورہ کرے گی۔ آسٹریلیاکی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اگلے سال فروری میں ٹیسٹ اورون ڈے سیریز کے بعد جنوبی افریقا جائے گی، آسٹریلیااپنے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سے تین میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔ دوسری جانب جنوبی افریقا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا کرکٹ بورڈکے چیف ہارون لوگار ٹ نے کہاکہ ورلڈکپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریزپروٹیزکے حق میں ہے اورہم اس موقع پرکرکٹ آسٹریلیاکے مشکورہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال پروٹیز کیلئے بہت مصروف گزرے گا۔ پہلے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کھیلی جائیگی۔ مارچ میں ٹی ٹوئنٹی اور اگست میں نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقا کا دورہ کریگی۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اگلے سال11مارچ سے بھارت میں شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :