شکردرہ کی سیاسی شخصیت ارشاد خٹک کا شکردرہ رورل 1سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان

ہفتہ 14 مارچ 2015 23:45

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) شکردرہ کی سیاسی شخصیت ارشاد خٹک نے شکردرہ رورل 1سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ۔ ارشاد خٹک نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ سابقہ نمائندوں نے عوام کو دھوکے میں رکھا۔شکردرہ رورل 1 انتہائی پسماندہ ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں کی پسماندگی ختم کرنا میرا مقصد ہے۔ سابقہ نمائندوں نے یہاں کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اقتدار میں آ کر عوامی مسائل حل کروں گا ۔ عوام کے حقوق کے لیے ہر محاذ پر لڑوں گا اور ان کے حقوق ان کی دہلیز تک پہنچانا میر ا مشن ہوگا۔