انصاف کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور عوام کو عدالتی کاروائی تک آسان رسائی کی غرض سے آن لائن سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے ;چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس خواجہ امتیاز احمد

ہفتہ 14 مارچ 2015 23:45

شیخوپورہ(ااُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسڑ جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے کہا ہے کہ انصاف کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور عوام کو عدالتی کاروائی تک آسان رسائی کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے اور عوام کو بذریعہ ایس ایم ایس عدالتی کاروائی اور تاریخ پیشی کے متعلق آگاہ کیا جائے گا اس سلسلہ میں شیخوپورہ میں سول جج فرسٹ کلاس شازیہ منور کی عدالت سے آن لائن سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس کا دائرہ کار عدالتوں میں آن لائن سسٹم جلد شرو ع کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈ سٹرکٹ کوڈ شیخوپورہ مین آن لائن سسٹم کا افتتاح کرنے کے بعد ججز ،وکلا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مظہر اقبال سدھو جسٹس منصور علی شاہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اظہر چوہدری،ڈی سی او راشد کمال الرحمان ، ڈی پی او افضال احمد کوثر صدر بار خالد رشید ملک ، الیاس گجر ، شہباز خان اور سنئیر وکلاء ، چوہدری ولایت احمد ، اشرف کمبوہ،جاوید احمد رضوی اور نئیر خان ایڈ ووکیٹ یورپی یونین کے نمائدہ، لمز یو نیورسٹی اور پی بی آئی ٹی کے نمائندے بھی موجود تھے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور مسڑ جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے کہا کہ وکلاء اور ججز کے تعاون سے یہ سسٹم کامیاب ہوگا کیس فلو مینجمنٹ کے ذریعہ روزنہ کی بنیاد پر عدالتی کاروائی چیک کی جا سکے گئی جبکہ مقدمات میں التوء کی وجوہات کا بھی مکمل پتہ چلے گا انہوں نے کہا شیخوپورہ کے بعد پورے پنجاب میں آن لائن سسٹم کا دائرہ کار بڑایا جائے گا بعد ازاں مسڑ جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے ڈسٹرکٹ بار ایسو یسی ایشن میں وکلا ء سے خطاب کر تے ہو ئے کہا بنچ اور بار مل کر عوام کو انصاف دلانے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور نوجوان وکلاء سنئیر وکلا سے ان کے تجربات سے استفادہ حاصل کر یں۔

متعلقہ عنوان :