سابقہ جنرل کونسلر اشتیاق حسین قریشی کابلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان

ہفتہ 14 مارچ 2015 23:39

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) سابقہ جنرل کونسلر موجودہ بازار یونین کے صدر اشتیاق حسین قریشی نے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا اپنے اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت میرا شعار ہے ۔ میرے لیے سب کچھ میری عوام ہے ۔

(جاری ہے)

اقتدار میں رہ کر بھی عوام کی خدمت کے لیے رات دن ایک کیا تھا اور اقتدار کے بغیر بھی عوامی خدمت کو اپنا مشن بنائے رکھا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ سابقہ نمائندوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا موقع ملا تو عوام کی خدمت کروں گا۔ میرا بلدیاتی الیکشن لڑناوقت کی ضرورت ہے ۔ اقتدار میں آ کر عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا ۔ واضح رہے کہ اشتیاق حسین قریشی سابقہ جنرل کونسلر اور موجودہ بازار یونین کے صدر ہے ۔

متعلقہ عنوان :