دوسری ٹیرا ڈیٹا انویٹیشنل گالف چمپئن شپ،

ٹیرا ڈیٹا کی دوسری انویٹیشنل گالف چیمپئن شپ میں مالیاتی، حکومتی اور توانائی کے شعبوں نے حصہ لیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 23:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)اینا لیٹک ڈیٹا سلوشنز کی صف اول کی کمپنی ٹیراڈیٹانے ڈیفنس اتھارٹی کنٹری اور گالف کلب میں دوسری ٹیرا ڈیٹا انویٹیشنل گالف چیمپئن شپ کا انعقاد کیا۔پاکستان کے مالیاتی، حکومتی اور توانائی کے شعبوں کے تقریباً 95 گالفرز نے اس چیمپئن شپ میں حصہ لیاجس کے بعد تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔

کھیل کے نیٹ فاتح طاہر ذوالفقار تھے اور رنر اپ کاشف شبّیرقرار پائے جبکہ طارق بن اعجازنے مجموعی فاتح اور نائل احمدنے مجموعی رنر اپ کی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

طویل ترین ڈرائیو نصراللہ شیخ نے جیتی جبکہ pin سے قریب ترین شاٹ کا انعام حمیرا خالدکو دیا گیا۔ خواتین کی نیٹ فاتح بھی حمیرا خالدتھیں۔ٹیراڈیٹا پاکستان کے منیجنگ ڈائرکٹر خر ّم راحت نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی اور پاکستان میں اِسی نوعیت کی بھرپور سرگرمیوں کے لیے ٹیراڈیٹا کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اعلان کیا کہ ادارہ مستقل بنیادوں پر ان سرگرمیوں کا انعقاد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمومی مسائل کے حل تلاش کرنے کے لیے غیر رسمی ماحول کی تقریبات کی ضرورت ہے جس سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔