ُٓپاکستان کے صفِ اوّل کے ڈیزائنرز کی جانب سے بِلا معاوضہ پی آئی اے کے لیے نیا ڈیزائن

ہفتہ 14 مارچ 2015 23:37

ُٓپاکستان کے صفِ اوّل کے ڈیزائنرز کی جانب سے بِلا معاوضہ پی آئی اے کے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پی آئی اے (پاکستان انٹر نیشنل ائر لائنز) ، پاکستان کی پرچم بردار ائر لائن نے جلد ہی اپنے کیبن کریو کے نئے یونیفارم کی رونمائی کا ارادہ کیا ہے۔پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ناصر جعفرنے کہا کہ وہ اور بورڈ کے اراکین پی آئی اے کے نئے یونیفارم (وردی) جو کہ اسمارٹ، پیشہ ورانہ اور ائر لائن کے ماحول میں عملی استعمال کے لئے ہونے کے ساتھ 16 فیشن ڈیزائنرز کے ایک ممتاز پینل کی جانب سے کسی لاگت کے بغیر مفت ڈیزائن کئے جانے پر حقیقی طور پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔

یونیفارم کے ڈیزائنرز میں ماہین خان، شمائیل انصاری، نومی انصاری، عمر فاروق، سونیا بٹلہ، امیر عدنان، ندا ازور، اسماعیل فرید، فہد حسین، ماہین کریم، مشا لاکھانی، سنعیہ مسقطیہ، یاسمین شیخ، شمعون سلطان، علی ذیشان اور HSY شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی چیئرمین نے فیشن ڈیزائنرز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قومی جذبے کے تحت پی آئی اے کیبن کریو کے یونیفارم ڈیزائن کیے اور ایئرلائن کی معاونت کے طور پر بلامعاوضہ اپنے جدّت طراز صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

نئے یونیفارم فیشن کے نقطہء نظر سے پی آئی اے کو ایک نئی شکل دینے کے ساتھ خوبصورت ہیں اور قومی وقار میں بھی اضافہ کریں گے۔سات آزاد ججوں کا ایک پینل جیتنے والے ڈیزائن کا انتخاب کرے گا۔ اس پینل میں شکیل سہگل، سیما افتخار، ناز منشا، طارق امین، شہناز اسماعیل، رابعہ جویری اور زیبا بختیار شامل تھے۔نئے ڈیزائن کئے جانے والے یونیفارم سادہ تصوّر پر بنائے گئے ہیں جو کیبن کے عملے کی عملی ضروریات کو پورا کریں گے۔

پی آئی اے ممکنہ طور پر رواں برس موسم گرما میں مذکورہ نئے یونیفارم کو متعارف کرائے گی۔پی آئی اے کو ماضی میں ائر لائن انڈسٹری میں کیبن کے عملے کے یونیفارم کا سب سے جدید اور خوبصورت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان یونیفارمز کو فرانس کے پئیر کارڈان سمیت معروف عالمی فیشن ڈیزائنرز کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :