میر گل محمد جاموٹ مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 23:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء )معروف قبائلی شخصیت میر گل محمد جاموٹ مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگیا ۔ مرحوم میر گل محمد جاموٹ کی نماز جنازہ اور تدفین خضدار کے علاقہ کرخ میں ہوئی ۔ وہ پاکستان واپڈاہائیڈرو ورکرز یونین کے ڈویژنل چیئرمین عبدالنبی کرخی کے ماموں تھے ۔مرحوم میر گل محمد جاموٹ کے لئے تعزیت کا سلسلہ خضدار کے علاقہ نوکجوکرخ میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر چیف آف جھالاوان سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری ۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفورحیدری۔ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی ۔ سینیٹر آغا شہباز خان درانی ۔ مسلم لیگ (ن)خضدار کے جنرل سیکریٹری سردار عزیز محمد عمرانی ۔ایم این اے مولانا قمرالدین ۔قاری عبدالرحمان ودیگر نے قبائلی شخصیت میر گل محمد جاموٹ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔