شہر قائد میں آگ وخون کی ہولی کھیلنے والے سفاک قاتل ایم کیوایم کی صفوں میں چھپے بیٹھے ہیں‘ جماعت اسلامی پنجاب،
کراچی شہر میں امن کی بحالی کے لئے متحدہ قومی موومنٹ جیسی فاشسٹ تنظیم پر پابندی لگائی جائے‘ سید وسیم اختر /نذیر احمد جنجوعہ
ہفتہ 14 مارچ 2015 23:05
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے رینجرز کی جانب سے نائن زیروپر چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں نیٹواسلحے کی برآمدگی ،سزایافتہ افراد اور ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کرا چی میں فوج کے ذریعے آپریشن کرنے کامطالبہ ایم کیو ایم نے خود کیاتھا اور یہ آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر شروع ہواتھا اس کی منظوری کابینہ نے دی تھی اس لئے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں کے خلاف سیاسی پروپیگنڈہ نہیں ہوناچاہئے۔
اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائی کوبلاوجہ تنقید کانشانہ نہ بنایاجائے کیونکہ کراچی میں امن پوری قوم کامطالبہ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم درحقیقت ایک دہشت گرد تنظیم ہے جس نے اسلحے کے زور پر پورے شہر کو25سالوں سے یرغمال بنایاہواہے۔وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف الطاف حسین اورایم کیو ایم کے دیگر عہدیداران کے متنازعہ بیانات کانوٹس لیں۔
سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں260سے زائد افراد کو زندہ جلادیاگیا اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام لاشیں اٹھا اٹھاکر تھک چکے ہیں۔کوئی بھی شخص،ادارہ یاسیاسی جماعت اگر دہشت گردی میں ملوث ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہئے۔ساری دنیا جانتی ہے کہ شہر قائد میں آگ وخون کی ہولی کھیلنے والے سفاک قاتل اور جرائم پیشہ افراد ایم کیوایم کی صفوں میں چھپے بیٹھے ہیں۔نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران ولی خان بابر کے قتل کیس میں سزائے موت پانے والافیصل موٹا کی گرفتاری سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ولی خان بابر کوایم کیو ایم نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے قتل کروایاتھا۔جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماؤں نے مزیدکہاکہ وقت آگیا ہے کہ کراچی شہر کو پھر سے روشنیوں کاشہر بنایاجائے اورایم کیو ایم جیسی فاشسٹ تنظیم پر فی الفور پابندی لگائی جائے تاکہ کراچی کاامن بحال ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.