وزیر اعلیٰ شہبا زشریف کے رائے ونڈ کی عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے ہونگے محمد اکرام گجر ،

قبرستان کی اراضی کو قبضہ گروپ سے واگزار کروانے کا عمل جلد شروع ہو جائیگا ‘ مسلم لیگی رہنماؤں کی گفتگو

ہفتہ 14 مارچ 2015 23:05

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) مسلم لیگی رہنما چودھری محمد اکرم گجر ،رانا خضر حیات خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہبا زشریف کے رائے ونڈ کی عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے ہونگے ، قبرستان کی اراضی پر قبضہ کرنیوالے افراد خوف خدا کریں ،محلہ کوٹ فضل آباد کے معززین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکو والی جھلار قبرستان کی نشاندہی کا عمل آئندہ ہفتے تک مکمل ہو جائیگا ،مذکورہ قبرستان کے علاوہ شہر کے دیگر قبرستانوں کی چار دیواری اور روشنی کے مناسب انتظام کیلئے اقبال ٹاؤن انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے ۔

قبرستان کی اراضی کو قبضہ گروپ سے واگزار کروانے کا عمل جلد شروع ہو جائیگا چودھری اکرم گجر نے کہا کہ رائے ونڈ میں اربوں روپے کی فنڈز خرچ ہونے سے شہرکی حالت بدل جائیگی عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا منتخب عوامی نمائندے عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا ز شریف کے ویژ ن کے مطابق رائے ونڈ کو مثالی شہر بنایا جار ہا ہے تجاوزات کے خاتمے اور قبضہ گروپ کی سرکوبی کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ریلوئے کالونی اور خان کالونی سمیت سرور حیات کالونی کے رہائشی ہزاروں گھروں کو آج پینے کے پانی کی فراہمی شروع ہو جائیگی ۔

(جاری ہے)

اکرم گجر نے مزید کہا کہ رائے ونڈ مسلم لیگ کا قلعہ ہے عوام مسلم لیگ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے قیادت عوام کے اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گی۔

متعلقہ عنوان :