ڈسٹرکٹ بار جہلم کا ہنگامی اجلاس،سابق صدر بارعبدالرشید گوندل ایڈوکیٹ اور انورخان آفریدی ایڈوکیٹ کی بار کی رکنیت ختم کر دی گئی

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:43

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) ڈسٹرکٹ بار جہلم کے ہنگامی اجلاس میں سابق صدر بارعبدالرشید گوندل ایڈوکیٹ اور انورخان آفریدی ایڈوکیٹ کی بار کی رکنیت ختم کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ بار جہلم کا فل ہاوس اجلاس ہفتہ کے روز زیر صدارت صدر ڈسٹرکٹ بار جہلم راجہ شکیل منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری راجہ کامران احمدایڈووکیٹ ،شیخ اکرام ایڈووکیٹ،راجہ ظفر اقبال ایڈووکیٹ ،راجہ ضیاء اشرف ایڈووکیٹ ،حافظ سمیع کھوکھرایڈووکیٹ،میاں عارف ایڈووکیٹ اور دیگروکلاء برداری نے بھر پور شرکت کی جس میں چند روز قبل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جہلم آمد کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے پرسابق صدر بارعبدالرشید گوندل ایڈوکیٹ اور انور آفریدی ایڈوکیٹ کی بار کی رکنیت فوری طور پر ختم کردی گئی جبکہ ہنگامہ آرائی میں ملوث ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری محمد حسین ایڈووکیٹ، ضیا ء الملک ایڈوکیٹ ، فرحت کمال ضیاء ایڈوکیٹ اورراحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ان کے رویہ کو افسوسناک قرار دیا گیا ۔