با اثر افراد نے یتیم بچے کی زمین پر قبضہ کر کے دکانیں تعمیر کروانا شروع کر دی

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:40

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) با اثر افراد نے یتیم بچے کی زمین پر قبضہ کر کے دکانیں تعمیر کروانا شروع کر دی،با اثر افراد کا یتیم بچے اور دادا کو آواز اٹھانے پر قتل کی دھمکیاں تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے نواحی علاقے داد لغاری میں علاقے کے با اثر افراد اللہ بچایو مہر،علن مہر،اسحاق آرائیں ،اور یوسف آرائیں نے 9 سالہ یتیم نادر علی لغاری ولد اللہ دتہ مرحوم کی 20 گھونٹے شہر کے پلاٹ پر زبردستی قبضہ کر کے دوکانیں تعمیر کروانا شروع کر دی اور معصوم 9 سالہ نادر علی کے دادا حاجی احمد لغاری کو دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں اس سلسلے میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ضعیف العمر احمد علی لغاری نے بتایا کہ مزکورہ زمین میرے بیٹے اللہ دتہ کی ہے اس کی وفات کے بعد اب میرے پوتے نادر علی لغاری کی ملکیت ہے لیکن با اثر افراد پلاٹ کا ملک بچہ سمجھ کر اس پر قبضہ کر کے دوکانیں تعمیر کروا رہے ہیں انہوں نے الزام لگایا کہ با اثر افراد اللہ بچایو مہر علن مہر اسحاق آرائیں اور یوسف آرائیں مجھے اور میرے پوتے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پلاٹ پر قبضے کرنے کی درخواستیں ڈی آئی جی سکھر ،ڈپٹی کمشنر گھوٹکی،ایس ایس پی گھوٹکی و دیگر کو ارسال کیئے ہیں لیکن تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ قبضہ خور با اثر ہونے کی وجہ سے کوئی بھی عملدار ان کے خلاف کاروائی کر نے سے قاصر ہے اور وہ بلا خوف ایک یتیم بچے کی زمین پر تعمیراتی کام جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے ڈی آئی جی سکھر ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو اور ایس ایس پی گھوٹکی ابرار حسین نیکوکارا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور با اثر قبضہ خوروں کے خلاف کاروائی کی اپیل کی ہے ۔