پاکستان تیزی سے ترقی کے زینے پار کررہا ہے ، ایڈووکیٹ جے جے وشنو

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:40

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن شکارپور کے سینئر رہنماایڈووکیٹ جے جے وشنو نے کہاہے کہ پاکستان تیزی سے ترقی کے زینے پارکررہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا شمار دنیاکے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگاکیونکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی کوششون سے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے اور سماجی و اقتصادی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے میاں نواز شریف دن رات کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی سے لاہور تک موٹروے کاافتتاح کردیا ہے۔میڈیاسے بار چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم پاکستان کی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے پاکستان کو امن کا گوشہ بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی دور حکومت میں سیکڑوں ترقی کے کام ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی عوام میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو چاہتی ہے کیونکہ مسلم لیگ ن ہمیشہ غریب اور بے سہارہ افراد کی بلاتفریق مددکرتی ہےْ۔

متعلقہ عنوان :