شہر کی صورت حال میں حالیہ پیشرفت کے حوالے سے کارکنان پارٹی قیادت کے احکامات کا انتظار کریں،سینیٹر شاہی سید

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کارکنان اپنی صفوں میں مکمل اتحاد برقرار رکھیں حالات وواقعات کے تناظر میں کارکنان خود کو باخبر رکھیں حالیہ پیشرفت کے حوالے سے گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کارکنان پارٹی قیادت کے احکامات کا انتظار کریں،بد ترین حالات میں بھی ثابت قدم رہنے پر کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہونے کو ہے امید ہے شہر میں پارٹی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی جلد ختم ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیماڑی میں پارٹی کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ یہ کسی المیہ سے کم نہیں کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دینے والی جماعت پر غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے ہر کارکن باچا خان بابا کی سوچ و فکر اور ولی خان بابا کی سیاسی سوچ فکر کا امین ہے 2014کے انٹرا پارٹی انتخابات میں لاکھوں کی رکن سازی کو ہزاروں رکن سازی میں بدل کر پارٹی کے اندر سے ناپسندیدی عناصر کو خارج کرچکے ہیں اپریل 2012 میں بھی باچا خان مرکز پر چھاپہ مارا گیا وفاقی اور تین صوبائی حکومتوں کا حصہ ہونے کے باوجود ہم نے اس کا خیر مقدم کیا ہم پر امید ہیں کہ کراچی کے شہریوں میں احساس عدم تحفظ جلد ختم ہوگا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے پارٹی کے صوبائی نائب صدر سلیم جدون کے گھر جاکر ان کے چھوٹے بھائی حکیم خان جدون کے انتقال تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی،اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔