دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کی تعلیم نہایت ضروری ہے، بچے اور بچیوں کو قرآنی تعلیم لازمی دلوائیں، حمید شاہ

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:28

کوٹری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) "دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کی تعلیم نہایت ضروری ہے اس لئے آپ اپنے بچے اور بچیوں کو قرآنی تعلیم لازمی دلوائیں"۔ ان خیالات کا اظہارمدسہ عربیہ تعلیم القرآن گلشن شہباز کالوین کوٹری ضلع جامشورو کے صدر حمید شاہ نے ناظرہ ختم قرآن کے موقع پر تقریب سے شرکاء سے اپنے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے مدرسہ کے جنرل سیکریٹری قادری مجیب الرحمان نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ہم یہاں بچے اور بچیوں کو علیحدہ علیحد ہ پردے کا خیال رکھتے ہوئے قرآن کی تعلیم دے رہے ہیں کیونکہ اس میں ہم قاعدہ، ناظرہ ، ایمانیات ، عبادیات، سیرت ، اخلاق ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔

تقریب سے اعزازی مہمان گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پر ویز احمد شیخ نے اپنے خطاب میں قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھنے ، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آخر میں تمام شرکاء اور بچوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر نائب صدر مولانا نصیب اللہ ، جوائنٹ سیکریٹری نور نبی شاہ ، جاوید اقبال شیخ اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :