خضدار میں طویل عرصہ بعد پہاڑوں پر برفباری ،

برفباری کا سن کر شہریوں نے منظر دیکھنے کے لئے باغبانہ کا رخ کرلیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 21:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) خضدار میں طویل عرصہ بعد پہاڑوں پر برفباری ، شہری برفباری کا نظارہ دیکھنے کے لئے کھچے چلے آئے ۔

(جاری ہے)

آمدہ اطلاعات کے مطابق خضدارکے علاقہ باغبانہ کے راکہیل پہاڑی سلسلہ و اطراف کے پہاڑوں پر پچیس سال بعد ہفتہ کے روز برفباری ہوئی ۔ باغبانہ کے مضافاتی پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ کر عجیب نظارہ پیش کررہے تھے ۔ برفباری کا سن کر شہری یہ منظر دیکھنے کے لئے باغبانہ کا رخ کرلیا ۔ ۔ ۔

متعلقہ عنوان :