ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی اور کرپشن ہے ، ایم ڈبلیو،ایم،
دہشت گردی اورکرپشن ختم کرنے کے لیے عوام کی سوچ کو بدلنا ہو گا ، بیان
ہفتہ 14 مارچ 2015 21:50
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین کو ئٹہ ڈویژن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی اور کرپشن ہے ۔دہشت گردی اورکرپشن کو ختم کرنے کے لیے عوام کے سوچ کو تبد یل کرنا ہو گا ۔عوام دہشت گردی کی مذمت تو کرتے ہیں مگر دہشت گردوں کی نہیں ،جو لمحہ فکر یہ ہے۔وقت کے سا تھ انتہاپسندانہ سوچ مضبوط ہوتی جارہی ہے ۔
لوگو ں کے بنیادی حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرنا ہو گی ۔نا قص پالیسیوں کے باعث مہنگائی ،بدامنی اور بیرروزگاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔دشت گردی کی ایک بڑی وجہ بھو ک اور بیروزگاری بھی ہے ۔جس ملک میں غربیوں کا استحصال ہو اور اقتدار میں ہمیشہ امیر ہی رہیں ۔اور ملک پر سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کی حکومت ہو ۔(جاری ہے)
حکومت کے پاس ملک و قوم کو غربت سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر ڈالنے کی کو ئی نظام نہ ہو اور وہ صرف سیاسی جو ڑ توڑ میں لگی رہیں تو عوام کے اندر مایوسی بڑھے گی جس کا نقصان سیاسی عمل کو پہنچے گا عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں عا م آدمی کا مسئلہ آٹا،دال ،چینی اور گھی ہے اسے اسمبلیوں اور سنیٹ سے نہیں اپنے مسائل کے حل سے غرض ہیں بلا شبہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے تاہم اس وقت پاکستان کو جس قدر سنگین بحرانوں کا سامنا ہے ان کا تقاضہ ہے کہ وسیع تر قو می اتفاق رائے کو فروغ دیا جائے لہذا حکو مت اور دیگر جماعتوں کا فرض ہے کہ جس طرح سیا سی معاملات پر اتحاد کیا جاتا ہے عوام الناس کے حل کے لیے بھی وسیع تر اتفاق رائے تشکیل دیا جائے دیگر اہم سماجی ،معاشی اور مذہبی معاملات پر قومی اتفاق رائے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.