میاں چنوں، بیوی سے جھگڑا ،سفاک باپ نے مبینہ طور پر دس سالہ بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا،ملزم فرار

ہفتہ 14 مارچ 2015 21:31

میاں چنوں، بیوی سے جھگڑا ،سفاک باپ نے مبینہ طور پر دس سالہ بیٹی کا گلا ..

میاں چنوں( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) مشتاق کالونی میں بیوی سے جھگڑے پرسفاک باپ نے مبینہ طور پر اپنی دس سالہ بیٹی کا بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کردیا،ملزم موقع سے فرار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں مشتا ق کالونی کے رہائشی صوفی محمد انورکی بیٹی نرگس بی بی کی شادی 20سال قبل کراچی کے رہائشی اقبال سے ہوئی تھی ،ایک سال قبل دونوں میاں بیوی کے مابین گھریلوناچاقی کی بنا پر اختلافات پیدا ہوگئے جس پر نرگس خاوند سے روٹھ کر اپنے میکے میں رہائش پذیر ہوگئی،نرگس نے میڈیا کو بتایا کہ اسکا خاوند اقبال اُسے کئی ہفتوں سے قتل و سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا تھا ،اور آج اُس کا شوہر اپنے دوست وکی نامی نوجوان کے ہمراہ گھر میں داخل ہوااور اُسکی دس سالہ بیٹی مریم کو کچن میں لیجا کر زبردستی بے دردی سے اُسکا گلا تیز دھا آلہ سے کاٹ دیا،جس سے مریم موقع پر دم توڑ گئی ،جبکہ دونوں ملزم موقع سے فرار ہوگئے،یہ خبرجنگل میں آ گ کی طرح پھیل گئی جس پر اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی،پولیس نے بچی کی نعش کو قبضہ میں لیکر ٹی ایچ کیو شفٹ کردیا۔

متعلقہ عنوان :