قومی وطن پارٹی کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پارٹی کے تین ممبران اسمبلی کوشوکاز نوٹس جاری
ہفتہ 14 مارچ 2015 19:54
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) قومی وطن پارٹی کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وطن کور پشاور میں منعقد ہوا جس کی صدارت پارٹی کے مرکزی چےئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کر رہے تھے۔اجلاس میں سینیٹ انتخابات ،پارٹی کے تنظیمی امور،ملک کی سیاسی صورتحال اور آنے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سیر حاصل بحث کی گئی۔سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پارٹی کے تین ممبران اسمبلی کوشوکاز نوٹس جاری کیا گیا جن میں بخت بیدارخان،سلطان محمد خان اور گوہر نواز شامل ہیں۔
پارٹی چےئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور پارٹی عہدیدار اور کارکن ابھی سے تیاریاں شروع کریں۔(جاری ہے)
اجلاس میں اس موقع پر پارٹی کے تمام تنظیموں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی اور وطن پال لائرز ونگ کو ازسر نومنظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس نے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں قومی وطن پارٹی بھرپور حصہ لے گی ۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کی نمائندہ ہے اور ان کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کرے گی ۔ انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور ان کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پختونوں کو دہشت گردی،انتہا پسندی ،بے روزگاری جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے لیکن تبدیلی کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والوں نے صوبے کی ترقی اور امن کے قیام کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے ایفا کرنے میں سنجیدہ نہیں اور مختلف حیلوں بہانوں سے اقتدار کو طول دے رہی ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ لاکھوں پختون اب بھی ملک بھر میں آئی ڈی پیز کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے کی مجوزہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز (سی وی اے ایس) لائسنس ٹیمپلیٹ پر آل پاکستان نیٹ ورک ایسوسی ایشن
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال، سماعت 22 اپریل کو ہوگی
-
اڈیالہ جیل پر دہشتگردوں کے حملہ کی اطلاعات ہیں، وزارت داخلہ نے عدالت میں رپورٹ جمع کروادی
-
پاکستانی حکومت کے تحفظات پر ان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا بیان
-
نوازشریف کہتے ہیں ہمسائے سے لڑائی نہیں کرنی، مریم نواز
-
حزب اللہ کا حملہ: متعدد اسرائیلی فوجی زخمی، چھ کی حالت نازک
-
پاکستانی حکومت کے تحفظات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، ایکس
-
فلسطین کی مکمل رکنیت کے لیے اقوام متحدہ میں ووٹنگ آج
-
بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کے لیے آسٹریلوی شہریت
-
تمام متعلقہ وزارتیں و شعبے ان منصوبوں میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں،وزیر اعظم
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،آصف زرداری کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی اراکین کا شورشرابہ واحتجاج
-
چیلنجز پر قابو پانا نا ممکن نہیں‘ دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، صدر زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.