سزائے موت پانیوالے مجرم صولت مرزا کے اہل خانہ کا کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ،
انسانی حقوق کی رہنما عاصمہ جہانگیر ،انصاربرنی اور دیگر تنظیمیں اس کیس میں میرا ساتھ کیوں نہیں دے رہے جواب دیں ،بیگم صولت مرزا ، ہماری نظر ثانی کی اپیل سپریم کورٹ میں ہے تو پھر کس قانون کے تحت صولت مرزا کی سزا پر عملدرآمد کیلئے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے ، ہم صرف مہاجر ہیں ،متحدہ قومی موومنٹ سے کوئی تعلق نہیں ،لاتعلقی سے متعلق ایم کیو ایم سے پوچھا جائے ،مظاہرے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 14 مارچ 2015 19:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل میں سزائے موت پانے والے مجرم صولت مرزا کے اہل خانہ نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرے میں ان کی اہلیہ اور بہنیں شامل تھیں جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،جن پر نعرے درج تھے کہ ناکردہ جرم کتنے بھائیوں کو ملے گی ، بیک وقت سزائیں خلاف قانون ہیں ،صولت مرزا بے گناہ ہے ۔
مظاہرے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیگم نکہت صولت مرزا نے کہا کہ تین دن سے عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں ۔ہائی کورٹ گئے تو عدالت نے کہا کہ آپ کا کیس سپریم کورٹ میں ہے آپ عدالت عظمیٰ سے رجوع کریں ۔اس کیس کے حوالے سے انہوں نے میڈیا کو کرائم برانچ کے ڈی آئی جی کی رپورٹ دکھائی اور کہا کہ اس رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ صولت مرزا کے خلاف اس کیس میں کوئی ثبوت نہیں ہے اور بیگم شہناز حامد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جس وقت شاہد حامد کا قتل ہوا میں گھر پر تھی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.