اب ملک میں جھاڑو پھرے گا اور ہر طرح کے دہشتگردں کا خاتمہ ہو گا،ملک کو سیاسی سوداگروں سے نجات دلائیں گے‘ صاحبزادہ حامد رضا،
کراچی میں وزیرستان سے بھی زیادہ اسلحہ ہے،سیاسی جماعتوں نے آپریشن کلین اپ میں رکاوٹ ڈالی تو جمہوریت کی بساط لپیٹی جا سکتی ہے
ہفتہ 14 مارچ 2015 19:37
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اب ملک میں جھاڑو پھرے گا اور ہر طرح کے دہشتگردں کا خاتمہ ہو گا،کراچی میں وزیرستان سے بھی زیادہ اسلحہ ہے،سیاسی جماعتوں نے آپریشن کلین اپ میں رکاوٹ ڈالی تو جمہوریت کی بساط لپیٹی جا سکتی ہے۔اپنے ایک بیان میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ قیام پاکستان کی مخالفت کرنے والوں کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بننا المیہ ہے۔
عالمی سازشوں کے توڑ کیلئے کراچی میں گرینڈ آپریشن نا گزیر ہے۔نظام صلوة پر تمام مکاتب فکر کو اعتماد میں لیا جائے۔پاکستان نے براق ڈرون بنا کر ڈرون ٹیکنالوجی میں بھارتی برتری ختم کردی ہے۔براق ڈرون اور براق میزائل کی تیاری سے پاکستان دشمنوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔(جاری ہے)
ملک کو سیاسی سوداگروں سے نجات دلائیں گے۔لاؤڈ سپیکر میں درود و سلام پڑھنے پر مقدمات کا اندراج دین دشمنی ہے۔
خطے میں بھارت کی تھانیداری نہیں چلے گی ۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ القاعدہ ، داعش اور طالبان جیسی تنظیمیں سی آئی اے کی پیدوار ہیں۔اہل اقتدار کے دو سو ارب ڈالر غیر ملکی بینکوں میں پڑے ہیں۔کارکنان بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں۔بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت کو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔عوام نئے نئے ٹیکسوں کا شکار کب تک بنیں گے۔غریبوں کو فاقوں سے بچانے کیلئے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم کی جائیں۔پاک فوج نے قوم کے دل جیت لئے ہیں۔براق ڈرون بنانے والے سائنسدانوں نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.