حکومت سند ھ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے ڈپٹی کمشنرز اور ملازمین کے نمائند وں کا کو آرڈینیشن لازمی ہے،کمشنر کراچی

ہفتہ 14 مارچ 2015 19:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ،ڈی ایم سیز ،میونسپل کمشنرز ملازمین کے نمائندوں کا کو آرڈینیشن لازمی ہے ۔شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اس سلسلے میں یونین رہنما مکمل تعاون کررہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور کے ایم سی وڈی ایم سیز کے افسران اور یونین رہنماؤں کے مابین ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہوں پنشن کی ادائیگی میں باقاعدگی لائی جائے اور ملازمین کے نمائندوں کی تجاویز کو اہمیت دی جائے ۔میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقار شاہ،چیئر پرسن کنیز فاطمہ،جنرل سیکریٹری عبد الرؤف بلوچ نے سندھ بینک میں اکاؤنٹ کے حوالے سے اپنے تحفظات خدشات بلدیہ جنوبی کے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی ،پنشن ،قانونی واجبات کی ادائیگی میں تاخیر ،ایسٹر کے تہوار سے قبل مسیحی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ،PFCایوارڈ کے تحت OZTگرانٹ میں 20فیصد اضافہ یکم جنوری کے بجائے جولائی سے اداکرنے ،گاڑیوں کی مرمت کے لیے ورکشاپس کو فعال کرنے ،ریٹائر ملازمین کی بجائے سن کو ٹے پر ملازمین کے بچوں کو بھرتی کرنے ، تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میں باقاعدگی لانے جیسے اہم مسائل سے کمشنر کراچی کو آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی موقع پر احکامات جا ری کرتے ہوئے متعلقہ افسران سے جواب طلب کیا جائے۔میونسپل کمشنر ساؤتھ محمد رئیسی نے بتایا کہ دسمبر کی تنخواہ اداکردی گئی ہے ۔پراپرٹی ٹیکس شیئرز سے جنوری کی تنخواہ اداکردی جائے گی جبکہ فروری کی تنخواہ کے لیے اسپیشل گرانٹ جاری کی جائے جس پر کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے توسط سے وزیر اعلٰی سندھ کو گرانٹ کی سمری منظوری کے لیے بھیجی جائے انھوں نے پنشن فنڈ گروپ انشورنس کی کٹوتیاں ڈی ایم سیز کی جانب سے کے ایم سی کو نہ بھیجنے کی فنانشیل ایڈوائزر کے ایم سی آفاق سعید کی شکایت پر کمشنر کراچی نے تمام ڈی ایم سیزانتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ اپنی کٹوتیاں کے ایم سی کو بروقت بھیجیں ورنہ انکے کلاف کاروائی کی جائے گی انہوں نے ہدایت دی ہے کہ پنشنرز کو فوری طور ماہوار پنشن ادا کرکے انکی پریشانیوں کو دورکیا جائے روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی انکروجمنٹ،بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر معاملات کی رپورٹ ڈائر یکٹرلوکل گورنمنٹ کو بھیجی جائے صفائی ستھرائی میں کسی علاقے کو نظر انداز نہ کیا جائے یونین رہنماؤں کو ہر معاملے میں اعتماد میں لیا جائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سلیم راجپوت ایسٹ آغا پرویز ،ملیر قاضی جا ن محمد کورنگی آصف جا ن صدیقی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ویسٹ شیر حسین شاہ،اسٹنٹ کمشنر شجاد حسین ،میونسپل کمشنرز ساؤتھ محمد رئیسی ،گورنگی مسرور میمن ،ایڈمنسٹریٹرت ملیر طارق حسین مغل ،ایڈمنسٹریٹر سینٹرل سید کمال احمد ،ایس ای ایسٹ فضل محمود گل ،فنانشیل ایڈوئزر کے یم سی آفاق سعید ڈائریکٹر ویلفیر کے ایم سی دیدار حسین شاہ، ڈائریکٹر لوکل گونمنٹ ربینہ آصف یونین رہنما پرویز جدون ،ماسٹر سیموئیل ، سید غلام حسین شاہ ، ملک نواز ،اشرف اعوان ،طاہر رحمانی ،شکیل احمد ،شاہجان کڑق،ریاست گلزار کے علاوہ چھ ڈی ایم سیز کے اکاؤ نٹس افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :