پشاور،قومی وطن پارٹی کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس،
سینیٹ انتخابات ،پارٹی کے تنظیمی امور،ملک کی سیاسی صورتحال اور آنے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سیر حاصل بحث، قومی وطن پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی رٹی عہدیدار اور کارکن ابھی سے تیاریاں شروع کریں،آفتاب شیرپاؤ
ہفتہ 14 مارچ 2015 19:07
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) قومی وطن پارٹی کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وطن کور پشاور میں منعقد ہوا جس کی صدارت پارٹی کے مرکزی چےئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کر رہے تھے۔اجلاس میں سینیٹ انتخابات ،پارٹی کے تنظیمی امور،ملک کی سیاسی صورتحال اور آنے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سیر حاصل بحث کی گئی۔سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پارٹی کے تین ممبران اسمبلی کوشوکاز نوٹس جاری کیا گیا جن میں بخت بیدارخان،سلطان محمد خان اور گوہر نواز شامل ہیں۔
پارٹی چےئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور پارٹی عہدیدار اور کارکن ابھی سے تیاریاں شروع کریں۔(جاری ہے)
اجلاس میں اس موقع پر پارٹی کے تمام تنظیموں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی اور وطن پال لائرز ونگ کو ازسر نومنظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس نے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں قومی وطن پارٹی بھرپور حصہ لے گی ۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کی نمائندہ ہے اور ان کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کرے گی ۔ انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور ان کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پختونوں کو دہشت گردی،انتہا پسندی ،بے روزگاری جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے لیکن تبدیلی کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والوں نے صوبے کی ترقی اور امن کے قیام کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے ایفا کرنے میں سنجیدہ نہیں اور مختلف حیلوں بہانوں سے اقتدار کو طول دے رہی ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ لاکھوں پختون اب بھی ملک بھر میں آئی ڈی پیز کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.