کمرمشانی کے صحافی کو کو اغواء کرنے کی کوشش ،ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب،

منیجر اسد اللہ غالب ڈیوٹی پر سلطان خیل جارہے تھے اللہ خیل کے قریب اغواء کاروں نے روک لیا ، شور مچانے پر بھاگ گئے ، مقدمہ درج

ہفتہ 14 مارچ 2015 19:07

کمرمشانی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) کمرمشانی کے معروف صحافی و سماجی راہنماء اور مقامی ایم پی اے حاجی امانت اللہ خان شادی خیل کے فارم منیجر اسد اللہ خان غالب کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام ملزمان واردات میں ناکامی کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ، پولیس تھانہ کمرمشانی ملزمان کو گرفتاری کیلئے متحرک۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسد اللہ خان غالب جو مقامی ایم پی اے کے فارم منیجر بھی ہیں گزشتہ روز پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے لیے سلطان خیل جارہے تھے کہ اللہ خیل کے قریب جرائم پیشہ اشخاص ذکاء اللہ خان اپنے ساتھیوں گل رحمان المعروف رحمانہ کے ہمراہ ان کی گاڑی کے سامنے آگیا اور گن پوائنٹ پر ان کی گاڑی کو رکوا کر اسد اللہ خان کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے جانا چاہا تاہم کار کے ڈرائیور کے شور مچانے پر قریبی علاقہ کے افراد آگئے جنہیں اپنی طرف آتا دیکھ کر ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق ملزمان اسد اللہ خان کو اغواء کرکے ان کے پاس موجود رقم چھیننا چاہتے تھے ۔ پولیس تھانہ کمرمشانی درخواست ملنے پر متحرک ہوگئی ہے تاہم ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی ۔