ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن خضدار کے انتخابات 21مارچ کو منعقد ہورہے ہیں ،محمد انور رخشانی

ہفتہ 14 مارچ 2015 18:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن خضدار کے انتخابات 21مارچ کو منعقد ہورہے ہیں ۔ جس کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ فٹبال دوست پینل کی جانب سے محمد انور رخشانی نے بطور صدر ۔ دہنی بخش غلامانی نائب صدر۔ عبدالباقی نائب صدر دوئم ۔

(جاری ہے)

عبداللہ آزاد نائب صدر سوئم ۔ عبدالستار لانگو جنرل سیکریٹری ۔ عبداللہ آزاد جنرل کونسل کے لئے کاغذات نامزدگی سیکریٹری فٹبال کے پاس جمع کرائے ۔ فٹبال دوست پینل کے امیدواروں کا کہنا تھا کہ فٹبال اسپورٹس کو کامیاب بنانے کے لئے فٹبالر ان کا ساتھ دیں انشاء اللہ خضدار میں فٹبال کے فروغ کے لئے وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے

متعلقہ عنوان :