دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے عمل کے بعد ملک بھر میں دہشت گردوں کا بنا جال ٹوٹ رہا ہے ،کیپٹن (ر) ظفر اقبال،

نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کرانے کیلئے پولیس فورس کو سخت سے سخت احکامات دیئے گئے انشااللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے دہشت گردوں کا صفا یا ہو گا،کے آئی جی پولیس گلگت بلتستان

ہفتہ 14 مارچ 2015 18:34

حضرو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) صوبہ گلگت بلتستان کے آئی جی پولیس کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہاکہ دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے عمل کے بعد ملک بھر میں دہشت گردوں کا بنا جال ٹوٹ رہا ہے نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کرانے کیلئے پولیس فورس کو سخت سے سخت احکامات دیئے گئے انشااللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے دہشت گردوں کا صفا یا ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اٹک میں سینئر صحافی ملک یعقوب کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ میں ان سے تعزیت اور مر حومہ کیلئے دعائے مغفرت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہاکہ کسی بھی صور ت دہشت گردوں کو گلگت بلتستان کی حسین وادیوں کا امن تباہ نہیں کر نے دینگے اور اس کیلئے پولیس بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہ کر ئیگی ایک سوا ل کے جواب میں آئی جی پولیس صوبہ گلگت بلتستان کیپٹن (ر) ظفراقبال نے کہاگلگت بلستان خوبصورت وادیوں کی بدولت دنیابھر کے سیاحوں کیلئے خوبصورت جگہ ہے دہشت گردی کی بنا پر سیاحوں کی آمد میں کمی ہو ئی مگر اسکے بعدبروقت حکومتی بہترین پالیسوں کی بدولت صوبہ گلگت بلتستان کی خوبصورت وادیوں کا نظارہ کرنے کیلئے سیاحوں نے دوبارہ ادھر کا رخ کر لیا ہے جوکہ خوش آئند بات ہے دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونیوالےDPOہلال خان پر حملہ کرنیوالے دہشت گردوں کی جیل توڑ کر فرار ہونے بارے پوچھے سوال پر آئی جی پولیس صوبہ گلگت بلتستان کیپٹن (ر) ظفر نے کہاکہ DPOہلال خان ایک دلیر پولیس آفیسر تھے جن پر محکمہ پولیس سمیت پوری قوم کوان پر ناز ہے ان کے اوپر حملہ کر نیوالے 4دہشت گردوں کوگرفتار کیا گیا جو جیل توڑ فرار ہونے لگے تواس دوران ایک دہشت گرد ماراا گیااور ایک شدید زخمی جبکہ2فرار ہونے میں کامیاب ہو ئے اسکے بعد انکی گرفتار پرحکومت گلگت بلتستان نے بیس بیس لاکھ روپے انعام رکھا جبکہ ان ملزمان کی شناخت کے حوالے سے صوبہ بھر میں پمفلٹ بھی تقسیم ہو ئے انکو انشااللہ زمین کی تہہ سے بھی ڈھونڈ نکالیں گے انہوں نے کہاکہ مجھے اٹک آکر انتہائی خوشی محسوس ہوتی ہے کیونکہ میں بطورDPOاٹک تین سال یہاں رہا اور جو پیار خلوص عوام نے مجھے دیااسکو میں عمر بھر نہیں بھلا سکتا جبکہ اٹک کی عوام کے خصوصی تعاون اور اللہ کی کرم نوازی سے کالاچٹا پہاڑوں میں چھپے مفروروں اور جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا یا جبکہ جب میرا اٹک سے تبادلہ ہو ا تو اٹک شہر سے لیکر حسن ابدال تک جس انداز سے مجھے عوام نے الواداع کیا مجھ پر محبت کے نچھاور کیے گئے ان پھولوں کو میں کسی صورت نہیں بھلا سکتاانہوں نے کہاکہ اٹک کا میڈیا جس انداز سے عوامی خدمت میں کوشاں ہے اس پر بھی انہیں سلام پیش کر تا ہوں۔

متعلقہ عنوان :