میاں اسلم کا ذکی الرحمٰن لکھوی کی نظربندی ختم کرنے کے فیصلے پر امریکی بیان پر سخت ردعمل کا اظہار،

پا کستان کی عدالتیں آزاد ہیں‘ عالمی دنیا کو بھی ہماری عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے، نائب امیر جماعت اسلامی

ہفتہ 14 مارچ 2015 18:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں اسلم نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی کی نظربندی ختم کرنے کے فیصلے پر امریکہ کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پا کستان کی عدالتیں آزاد ہیں‘ عالمی دنیا کو بھی ہماری عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ممبئی حملہ پاکتسان کو بدنام کرنے کی بھارت کی سازش تھی بھارت میں جتنے بھی دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں اس میں ان کی اپنی ایجنسیاں ملوث ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ایک بے گناہ کی نظر بندی ختم کرنے کا عدالتی فیصلے پر تو اعتراض ہے مگر گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور امریکہ خود دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں

متعلقہ عنوان :