کراچی، بدنام زمانہ ٹارگٹ کلرعمیرصدیقی انسداددہشت گردی عدالت میں پیش، 90روزہ ریمانڈر پررینجرز کے حوالے
ہفتہ 14 مارچ 2015 18:34
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلرعمیرصدیقی کورینجرزنے انسداددہشت گردی کی عدالت میں 90روزہ ریمانڈرکے لیے پیش گیا۔ہفتہ کوترجمان سندھ رینجرزکی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ملزم کومتحدہ مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ کاٹاسک دیاگیا تھا۔مذکورہ ملزم نے KTCممبر حماد صدیقی کے حکم پرایک ٹارگٹ کلنگ ٹیم تشکیل دی جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے مختلف یونٹوں سے تعلق رکھنے والے 23ٹارگٹ کلروں کوشامل کیاگیا۔
اس ٹارگٹ کلنگ ٹیم نے رینجرز کے لانس نائیک شوکت کابھی قتل کیا۔اس کے علاوہ ملزم سابقہ سینٹرفیصل رضاعابدی کے گارڈ شاہد حسین اورمتحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کے بھتیجے صبیخ اللہ کے قتل میں ملوث ہے۔(جاری ہے)
ٹارگٹ کلنگ ٹیم ناصرف متحدہ کے مخالفین کوٹھکانے لگاتی تھی بلکہ یہ ٹارگٹ کلنگ ٹیم متحدہ قومی موومنٹ کے اپنے کارکنان کے قتل میں بھی ملوث ہے۔
جس میں متحدہ کارکن طاہر عرف ندیم SPکاقتل بھی شامل ہے۔ملزم نے دوران تفتیش یہ انکشاف کیا ہے کہ 2008میں متحدہ کے ڈپٹی کنوینرانیس قائمخانی نے خورشید میموریل ہال میں لسانی بنیادوں پرٹارگٹ کلنگ کوتیز کرنے کے لیے میٹنگ کی جس میں سابقہ KTC انچارج حماد صدیقی تمام سیکٹر انچارجزاورجوائنٹ سیکٹرانچارجز نے شرکت کی۔اس میٹنگ کے دوران ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کوتیز کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ملزم نے دوران تفتیش یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ کوئٹہ کے ایک ڈیلر کے ذریعے متحدہ میں موجود عسکری ونگ کے لیے اسلحے کی خریداری میں بھی ملوث رہا ہے۔جس میں ایک واقع میں40کلاشنکوف ،8ایل ایم جی،1راکٹ لانچر،6جی تھری،5چائنارائفل اور 3ایم جی کی کھیپ خریدی گئی۔ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ فروری 2015میں تمام سیکٹرانچارجزکوہدایات جاری کی گئیں کہ اپنے اپنے سیکٹرزکااضافی اسلحہ چھاپوں کے دوران برآمدگی سے بچانے کے لیے نائن زیروپرجمع کرائیں۔یہ اسلحہ ایمبولینسزکے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیاجاتا ہے۔ملزم نے سانحہ بلدیہ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ فیکٹری میں آگ بلدیہ کے سیکٹرانچارج رحمان بھولانے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لگائی۔ملزم نے یہ انکشاف بھی کیاکہ نائن زیروکے اطراف ٹارگٹ کلرز کے ٹھکانے موجود ہیں جن میں تقریبا 250سے 300ٹارگٹ کلرروپوش ہیں۔گذشتہ انتخابات میں ملزم کے آرڈر پرگلستان جوہر سیکٹر کے 60سے 70 کارکنان نے امید وار فیصل سبزواری کے حق میں معمار سیکٹر کے علاقے میں واقع پولنگ اسٹیشنوں پرجعلی ووٹ کاسٹ کروائے تھے اسی ضمن میں الیکشن سے ایک دن قبل پریزائڈنگ افسران کوسیکٹر آفس بلاکران کوجعلی ووٹ کاسٹ کرنے پرقائل کیااورہرپولنگ اسٹیشن سے 15سے 20 بکس ووٹوں سے بھرکرپریزائڈنگ افسران کے حوالے کیے جاتے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.