پاکستان تیل وگیس کے شعبے میں آذر بائیجان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، ممنون حسین

ہفتہ 14 مارچ 2015 17:04

باکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تیل و گیس کے شعبے میں آذر بائیجان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ یہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے آذر بائیجان کے وزیر توانائی ناتگ الیوو نے گفتگو کرتے ہوئے جنہوں نے صدر مملکت سے ہفتے کے روز باکو میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔

صدر مملکت نے کہا کہ آذر بائیجان کی کمپنیوں کو پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے اس موقع پر آذربائیجان کے وزیر توانائی ناتگ الیوو نے کہا کہ ان کا ملک ہائیڈرو انرجی میں پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا خواہش مند ہے۔

متعلقہ عنوان :