ایف بی آر سندھ حکومت کو بکتربند گاڑیوں کی درآمد پر دی گئی چھوٹ فوری واپس لے؛ چیئرمین قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کا چیئر مین ایف بی آر کو خط

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین خواجہ سہیل منصور نے چیر مین ایف بی آر کو سندھ حکومت کو بکتربند گاڑیوں کی درآمد پر دی گئی چھوٹ فوری واپس لینے کے لیے خط لکھا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین خواجہ سہیل منصور کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کو لکھے گئے خط میں سندھ حکومت کو بکتربند گاڑیوں کی درآمد پر دی گئی چھوٹ فوری واپس لینے کی سفارش کی گئی ہے۔

خواجہ سہیل منصور کا کہنا تھا کہ فوجی اداروں کو ایف بی آر کی جانب سے ایسی کوئی چھوٹ کیوں نہیں دی جاتی، سندھ حکومت کو دی گئی چھوٹ واپس نہیں لی جاتی تو فوجی اداروں کو بھی یہ رعایت دی جائے، سندھ حکومت نے ایچ آئی ٹی کی بہترین بکتربند گاڑیوں کو نظرانداز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :