بھلوال، 15من ناقص گوشت برآمد

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:53

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء )گزشتہ روز پڑولنگ پولیس نے دوران گشت تقریباً 15من ناقص گوشت سے بھری کار نمبری345کو موقع پر پکڑلیا اور ڈرائیور دعدنان الحسن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا بتایا گیا ہے کہ عدنان الحسن 15من گوشت لیکر روالپنڈی جا رہا تھا کہ پٹرولنگ پولیس ندیم گوندل نے دوران چیکنگ کاری 345کو روکا جس میں 15من گوشت موجود تھا پٹرولنگ پولیس نے ڈاکٹر شیخ امان اللہ نے اس گوشت کو ناقص قراد دیکر عدنان الحسن کے خلاف تھانہ صدربھلوال میں زیر دفعہ 3/8 نہ صرف مقدمہ درج کروادیا بلکہ ویٹرنری عملہ اور پٹرولنگ پولیس کی موجودگی میں گوشت مذکورہ کو تلف کروا دیا ۔