ایبٹ آباد،ماہرین آثارقدیمہ نے 240سال بعد از مسیح بدھ مت کا 14میٹرلمبا مجسمہ دریافت کرلیا۔ مزید کھدائی جاری

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:52

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) ماہرین آثارقدیمہ نے 240سال بعد از مسیح بدھ مت کا 14میٹرلمبا مجسمہ دریافت کرلیا۔ مزید کھدائی جاری۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں عبدالحمیدفیلڈ ڈائریکٹر ڈیپارٹمنٹ آف آرکیالوجی ہزارہ یونیورسٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہری پور کے علاقے خانپور کے گاؤں بھمالہ میں کھدائی کے دوران بدھ مت کا 240بعد از مسیح میں بنایاجانے والا مجسمہ کھدائی کے دوران دریافت کیا ہے۔

اس مجسمے کی لمبائی 14 میٹر ہے۔ اس مجسمے کی عمرکی تصدیق امریکہ کی یونیورسٹی وسکاسن کے پروفیسر مارک کینور نے اپنے دورے کے دوران کی۔ اس مجسمے کے اجزاء امریکہ لے جاکر جدید مشینوں پر اس کی عمر کا اندازہ کیاگیا۔ امریکہ کے ماہرین کے مطابق یہ مجسمہ 240قبل از مسیح میں بنایاگیا تھا۔ عبدالحمید نے مزید بتایا کہ یہ مجسمہ گوتم بدھ کی موت کی منظر کشی کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :