غیرملکی کرنسی سمگلنگ، مشہور ماڈل ایان علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ2015ء) مشہور ماڈل ایان علی کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنے کے الزام میں چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔ ماڈل کی درخواست ضمانت پر تاریخ سماعت 16 مارچ مقرر کی گئی ہے. راولپنڈی میں عدالت نے ماڈل ایان علی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، ماڈل سے پانچ لاکھ ڈالر کی کرنسی برآمد ہوئی۔

واضح رہے کہ مشہور ماڈل ایان علی کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا ۔کراچی کی رہائشی ماڈل ایان علی نجی ایئرلائن کے ذریعے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد سے دبئی جا رہی تھی کہ اے ایس ایف کاؤنٹر پر سامان کی تلاشی کے دوران خاتون ماڈل سے پانچ لاکھ چھ ہزار آٹھ سو امریکی ڈالر برآمد ہوئے ۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام نے تمام غیر ملکی کرنسی ضبط کر کے خاتون ماڈل کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ۔

ماڈل کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کروایا گیا۔ایان علی کا شمار پاکستان کی بہترین ماڈلز میں ہوتا ہے ، ایک سروے کے مطابق دنیا کی پچاس خوبصورت ماڈلز کی فہرست میں ایان علی دسویں نمبر پر ہیں ۔گرفتار ماڈل کی جانب سے ضمانت کی درخواست سپیشل جج کسٹم اینڈ ٹیکسیشن کی عدالت میں دائرکی گئی ہے ۔ ایان علی کیخلاف فارن ایکسچینج ریگولیش ، کسٹم سمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دفعہ 156 کی سب سیکشن عائد کی گئی ہے۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 16 مارچ کو مقرر کر دی۔

متعلقہ عنوان :