ورلڈ کپ میں بوم بوم آفریدی رہ گئے

ہفتہ 14 مارچ 2015 15:23

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ2015ء)شاہدخان آفریدی آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اب تک کھیلے گئے پانچ میچوں میں مجموعی طورپر100رنزبھی مکمل نہ کرسکے۔شاہدآفریدی موجودہ ورلڈکپ میں مکمل طورپرفلاپ ہوچکے ہیں اوربیٹنگ میں وہ کہیں بھی نظر نہیں آرہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اب تک کھیلے گئے5میچوں کی23.25کی اوسط سے 93رنزبناسکے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور28رنزہے وہ بھی تک وہ اس ورلڈکپ میں نصف سنچری بھی نہ بناسکے. انہوں نے بھارت کے خلاف میچ میں 22، ویسٹ انڈیزے کے خلاف 28، زمبابوے کے خلاف صفر، متحدہ عرب امارا ت کے خلاف 21 اور جنوبی افریقہ کے خلاف 22رنز بنائے۔

یادرہے کہ اکثر میچوں میں وکٹیں بلے بازوں کے لئے ساز گار تھیں لیکن یہ وکٹیں بھی آفریدی کا کچھ نہ بگاڑ سکیں اور وہ مسلسل ناکام ہوتے رہے۔پاکستان نے دو کمزورترین ٹیموں کے خلاف بھی میچ کھیلے جن میں زمبابوے اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں لیکن ان میچوں میں بھی آفریدی کی کارکردگی مایوس کن رہی۔