امام خطیب مسجد نبوی ﷺالشیخ صلاح البدیر 20مارچ کو رائے ونڈ آئیں گے

ہفتہ 14 مارچ 2015 15:07

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)امام خطیب مسجد نبوی ﷺالشیخ صلاح البدیر 20مارچ کو رائے ونڈ آئیں گے ،بحریہ ٹاؤن میں خطبہ جمعہ المبارک دینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امام ،خطیب مسجد نبوی ﷺالشیخ صلاح البدیر 19مارچ جمعرات کو پاکستان آرہے ہیں انکے ہمراہ موذن مسجد نبوی الشیخ ایاد الشکری بھی ہونگے ۔19مارچ جمعرات کو نماز مغرب علامہ احسان الہی ظہیر مرکز لارنس روڈ پر ادا کرینگے جبکہ 20مارچ کو نماز جمعہ جامع مسجد بحریہ ٹاؤن رائے ونڈ میں فرائض امامت وخطابت سرانجام دینگے جبکہ موذن مسجد نبوی اذان جمعہ دینگے ۔امام ،خطیب مسجد نبوی کی آمد کے پیش نظر لاکھوں افراد نماز جمعہ میں شرکت کا امکان ہے ۔