سرگودھا میں ہائیکورٹ بینچ کا قیام اہل سرگودھا کا دیرینہ مطالبہ

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:59

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) سرگودھا میں ہائیکورٹ بینچ کا قیام اہل سرگودھا کا دیرینہ مطالبہ ہے وکلاء نے ہائیکورٹ بینچ کے قیام کیلئے جو تحریک شروع کی ہے وہ تحریک بینچ کے قیام تک جاری رہے گی اور اس سے وکلاء کسی طور بھی دستبردار نہیں ہونگے‘ سرگودھا ڈویژن کے عوام اور وکلاء سرگودھا میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کیلئے متحد ہیں حکومت فوری طور پر سرگودھا میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کا اعلان کرے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر ارشد علی ہنجرا‘ نائب صدر محمد اشرف چدھڑ‘ جنرل سیکرٹری چوہدری مزمل حنیف بھٹی ودیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے افسران کا محاسبہ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے ہائیکورٹ بینچ کے قیام کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس چیئرمین شاہد نذیر خان ایڈووکیٹ ہونگے جبکہ ممبران میں میاں علی مجتبیٰ نصیر قریشی‘ میاں احمد نواز ننگیانہ اور دیگر شامل ہیں جو تاجروں سے ملکر تحریک چلائینگے۔