حکومت کے چیکس کی طرح جیآئی ٹی بھی جعلی ہے،جعلی جے آئی ٹی کا حصہ نہیں بنیں گے ،خرم نوازگنڈاپور

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی”جو انویسٹی گیشن ٹیم“ ہے، جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی جے آئی ٹی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفت گو میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی”جوک انویسٹی گیشن ٹیم“ہے،جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، وزیراعلیٰ کو جے آئی ٹی سربراہ نے کمرے میں داخل ہونے پر سیلوٹ کیا۔

(جاری ہے)

خرم گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے چائے پی، ارکان کا حال پوچھا اور باہر نکل آئے، بیان ریکارڈ ہونے کے بعد پوری جے آئی ٹی گاڑی تک خادم اعلیٰ کو چھوڑنے آئی، تحقیقاتی ٹیم کی نیت صاف ہوتی تو جیل میں بند کارکنوں سے رابطہ کرتی، ہم کسی صورت جعلی جے آئی ٹی کا حصہ نہیں بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جھوٹے بیان حلفی جمع کرا رہی ہے، ن لیگ کے ڈرامے کا کوئی فائدہ نہیں، آخر میں پھانسی کا پھندہ ن لیگ کے گلے میں پڑنا ہے، جے آئی ٹی نے آج تک کسی زخمی سے رابطہ نہیں کیا، جیل میں موجود افراد کا بیان کیوں نہیں لیا جا رہا۔