Live Updates

تحریک انصاف نے گورنر ،وزیراعلیٰ،چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی تقرریاں سپریم کورٹ میں چیلنج کردیں

ہفتہ 14 مارچ 2015 13:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ میں تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے گورنر ،وزیراعلیٰ، چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری کی تقرریوں کو چیلنج کر دیا گیا ہے ،درخواست میں وفاق ،گورنر،وزار ت امور کشمیر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز تحریک انصاف کی رہنما آمنہ انصاری نے گورنر ،وزیراعلیٰ ،چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی تقرریوں کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے جبکہ وزیراعلیٰ شیر شاہ قراقرم بینک کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور چیف الیکشن کمشنر کا سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) ہے جبکہ چیف سیکرٹری کی تقرری خلاف قانون کی گئی ہے ۔

درخواست گزار نے مزید موقف اختیار کیا کہ ان کی تقرریوں میں آئین و قانون کی خلاف ورزی کی گئی لہذا ان تمام افراد اپنے عہدوں سے ہٹایا جائے اور وفاق کو آئین و قانون کے مطابق ان عہدوں پر تقرریوں کے احکامات جاری کئے جائیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات