سیشن کورٹ لاہور نے قتل کے ملزم اظہر محمود کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے

ہفتہ 14 مارچ 2015 13:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) سیشن کورٹ لاہور نے قتل کے ملزم اظہر محمود کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ۔ عدالتی حکم کے مطابق اظہر محمود کو اٹھارہ مارچ کو گجرات جیل میں پھانسی دی جائے گی ۔ اظہر محمود نے دیرانہ عداولت پر گجرات کے رہائشی سلیم نامی شخص کو قتل کیا تھا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیرینہ عداوت پر گجرات میں سلیم نامی شخص کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم اظہر محمود کی صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد کرتے ہونے پر جیل حکام نے سیشن کورٹ لاہور میں اظہر محمود کے ڈیتھ وارنٹ کے لیے درخواست دائر کی تھی جس پر سیشن کورٹ لاہور نے مختصر سماعت کرتے ہوئے اظہر محمود کی پھانسی کے لیے اٹھارہ مارچ کا دن طے کیا ہے اظہر محمود کو سترہ مارچ کو اپنے اہلخانہ سے ملنے کی اجازت دی جائے گی اس کے بعد اٹھارہ مارچ صبح چھ بجے گجرات جیل میں ہی اظہر محمود کو پھانسی دی جائے گی

متعلقہ عنوان :