چارسدہ کے نواح میں گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ‘ میاں بیوی سمیت ایک بچہ زخمی ہو گیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 13:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) چارسدہ کے نواح میں گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ‘ میاں بیوی سمیت ایک بچہ زخمی ہو گیا‘ زخمیوں کو فوری طور پر لیدی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز چارسدہ کے نواح میں ایک گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت ایک بچہ زخمی ہو گیا ہے دھماکہ کی آواز سنتے ہی اہل محلہ نے گھر پہنچ کر زخمیوں کو گھر سے نکالا اور ریسکیو اور پولیس کو اطلاع کی جس پر ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کے باعث پیش ایا گیس پہلے سے لیک تھی۔ زخمی ہونے والی خاتون جب ناشتہ بنانے کے لئے کچن میں گئی تو آگ جلانے سے دھماکہ ہو گیا جس کی وجہ سے گھر میں موجود میاں بیوی اور ایک بچہ زخمی ہو گیا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ہسپتال انتظامیہ کے کے مطابق میاں بیوی اور بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا ہے جبکہ ماں اور بچے کی حالت تشویشناک ہے تاہم ڈاکٹروں نے طبی امداد شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :