لاہور: سانحہ ماڈل ٹاوَن، وزیراعلی پنجاب جے آئی ٹی کے سامنے پیش۔

ہفتہ 14 مارچ 2015 13:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ2015ء) سانحہ ماڈل ٹاوَن کیس کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب اپنا بیان ریکارڈ کروانے کیلئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ اجلاس کی صدارت سی سی پی او کوئٹہ عبدلرزاق چیمہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے ٹیم کو بیان دیا ہے کہ انہوں نے کسی بھی قسم کے آپریشن کے احکامات جاری نہیں کیے تھے۔ اس سے قبل سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے بھی جے آئی ٹی کو بیان دیا تھا کہ انہوں نےپولیس کو کسی آپریشن کے احکامات جاری نہیں کیے تھے۔‎

متعلقہ عنوان :